نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹ میں نظر انداز کیے جانے پر احتجاجاً ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پرفارمنس کے باوجود فرنچائزز نے ان کا انتخاب نہیں کیا، جس پر وہ مایوس ہیں اور پی ایس ایل میں دوبارہ حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔احسان اللہ خان نے کہا کہ یہ فیصلہ جذبات میں نہیں بلکہ فرنچائزز کی خودغرضی کی وجہ سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر پاکستان کی نمائندگی کی کوشش کریں گے اور 150 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرکے واپس آئیں گے۔
نوجوان پیسر نے بتایا کہ ان کا پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے مالک علی ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، حالانکہ انہوں نے پی ایس ایل 8 میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی تھی اور 22 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مقصد پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین کارکردگی دکھانا ہے اور وہ فرنچائز کرکٹ میں دوبارہ حصہ نہیں لیں گے۔