ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10 سے 10 اعشاریہ 3 فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے
آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکیج کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پر امید ہیں:بلوم برگ کو انٹرویو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے آئی ایم ایف پاکستان سے ٹیکس بیس میں اضافے کا خواہاں ہے۔بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکیج کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پر امید ہیں، گزشتہ 2 سال کے مقابلے میں پاکستانی معیشت میں استحکام آیا ہے۔ انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے، جس میں مزید بہتری متوقع ہے، سنگل بی کیٹیگری ہدف ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کا وفد آئندہ ماہ دورے پر آئے گا۔انہوں نے کہا ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10 سے 10 اعشاریہ 3 فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے، حکومت پاکستان اس ہدف کو پورا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ معیشت کا بنیادی ڈی این اے تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز ہے، معاشی ترقی کو برا?مدات کی بنیاد پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔