بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ

بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا سب سے بڑا سول اعزاز "نشانِ پاکستان" دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ہمراہ وفد کو یہ اعزاز آج ایک خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو یہ اعزاز عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور قومی مفاد کے دفاع میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دیا جا رہا ہے۔وزیرِ خارجہ کے طور پر اپنے دور میں بلاول بھٹو نے مختلف بین الاقوامی اجلاسوں اور پلیٹ فارمز پر پاکستان کے امن کے بیانیے کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی برادری کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا اور یورپی پارلیمنٹ سمیت مختلف فورمز پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔