ٹرمپ کے دوست ،برازیل کے سابق صدربولسونارو مجرم قرار

  عدالت نے 27 سال قید کی سزا سنادی، متعدد شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے
برازیلیہ،واشگٹن (آئی این پی )برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدربولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دے دیا، 27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا بھی سنادی۔ برازیل کی سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے 4 ججز نے سزا کے حق میں فیصلہ سنادیا جبکہ ایک جج نے انہیں تمام الزامات سے بری کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔گھر میں نظر بند سابق صدر بولسونارو عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، سابق صدر کے وکیل نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سماعت کے لیے 11 ججز  پر  مشتمل فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ ادھر  عدالتی فیصلہ آنے کے بعد سابق برازیلین صدر بولسوناروکے حق میں متعدد شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے۔