یوکرین سے ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے کہ کرپٹو تاجر، جنہیں کوسٹیا کڈو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو حال ہی میں کیف کے ضلع اوبولونسکی میں اپنی لیمبورگینی یوروس میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
یہ واقعہ 11 اکتوبر کو پیش آیا۔پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق، کونسٹنٹین گالیچ، جو کہ ایک معروف یوکرینی کرپٹو تاجر تھے اور ان کے پاس مہنگی ترین گاڑی، لیمبورگینی یوروس موجود تھی، وہ ممکنہ طور پر خودکشی کا شکار ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، تاجر کے پاس سے ایک اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جس کے مطابق ان کے سر پر گولی مارنے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ حالیہ دنوں میں 19 بلین ڈالر کی مارکیٹ کریش ہوئی تھی، جس کے بعد مارکیٹ کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہوئی اور سرمایہ کاروں کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعے کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ تاجر نے ممکنہ طور پر مالی بحران اور مارکیٹ کریش کے اثرات سے دلبرداشتہ ہو کر یہ اقدام کیا ہے۔پولیس حکام نے فوری طور پر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ جائے وقوعہ سے کونسٹنٹین گالیچ کے نام پر رجسٹرڈ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ابھی تک واقعہ کو خودکشی کے طور پر ہی رپورٹ کیا جا رہا ہے، لیکن مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق کا پتہ چل سکے۔