ساہیوال (خصوصی رپورٹ )ایم این اے کے گھر داخل ہونے او رخواتین کو زدوکوب کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی ساہیوال کے ضلعی نائب صدر علی رضاکو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا،تاہم عدالت نے مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔ ایم این اے حلقہ142چودھری عثمان علی کے بھائی ذیشان علی نے تھانہ غلہ منڈی میں مقدمہ درج کرا یا کہ پی ٹی آئی رہنما علی رضا نے3نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ ایم این اے چودھری عثمان علی کے گن مین کو دھکا دیکر اور دھمکیاں دیتے ہوئے گھر داخل ہوکر خواتین کو زدوکوب کیا۔ ملزم علی رضا کو رنج تھاکہ ایم این اے عثمان علی نے پی ٹی آئی چھوڑدی تھی۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نیمقدمہ درج کرکے علی رضا کو گرفتارکرلیا جسے مجسٹریٹ غلام اکبر کی عدالت میں پیش کیاگیا اور عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کاحکم دیدیا۔