پہلی سے تیسری جماعت تک نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ

پرائمری کے نصاب کو سمارٹ کردیاجائیگا‘نصاب زائدہونے سے بچوں کو مشکلات کاسامناتھا
لاہور(آئی این پی )پہلی سے تیسری جماعت تک کے نصاب میں بھی تبدیلی کافیصلہ کرلیاگیا۔پرائمری کے قاعدوں میں سے غیرضروری نصاب نکالاجائیگا،تاہم نصاب میں سٹوڈنٹ لرننگ آئوٹ کم وہی رہیں گے۔ پرائمری کے نصاب کوبھی سمارٹ کردیاجائیگاکیونکہ پرائمری کانصاب زائدہونے سے بچوں کوسمجھنے اورسیکھنے میں مشکلات کاسامناتھا۔