دہشتگردی کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے:وفاقی وزیر کا ویڈیوپیغام
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنیبیان میں کہا وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کی کارروائیاں افسوسناک ہیں،پاک فوج کی بر وقت رد عمل نے ہمارے بچوں کو محفوظ رکھا۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صدرآئی پی پی اوروفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہاساری قوم افواج پاکستان کو دلیرانہ اقدام پرخراج تحسین پیش کرتی ہے،پس پردہ بھارتی لابی کی شرانگیزکاروائیاں قابل مذمت ہیں۔عبدالعلیم خان نے مزیدکہاقوم سپہ سالارفیلڈ مارشل حافظ سیدعاصم منیرکی قیادت میں دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دے گی