لاہور پولیس کا منشیات کے مقدمات کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ

لاہور پولیس کا منشیات کے مقدمات کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: لاہور پولیس نے منشیات کے مقدمات کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان مقدمات میں ملزمان کو ریلیف دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

اس حوالے سے سی سی پی او لاہور نے منشیات کیسز کا آڈٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور پولیس اہلکاروں کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جو ملزمان کی سہولت کاری میں ملوث ہیں۔پولیس کے مطابق، رواں سال کے دوران 8,000 سے زائد منشیات کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، لیکن گزشتہ دو سالوں میں زیادہ تر ملزمان ضمانتوں پر رہا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ان ضمانتوں کے پیچھے پولیس کی مبینہ سازباز اور گواہی کے انخراف کا عمل شامل تھا۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس معاملے کی تحقیقات اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔