امیدواروں کے انٹرویوزکاشیڈول تبدیل کرکے18مئی کو کر دیا گیا
لاہور( کرائم رپورٹر)پرائیویٹ سیکٹرسے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کاعمل ایک بارپھرملتوی کر دیا گیا۔لیسکو ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسر کی تقرری کاعمل تیسری بارمنسوخ ہوملتوی ہوچکا ہے،کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرزنے لیسکوچیف کی تقرری کاعمل ملتوی کیا،لیسکوچیف کے خواہشمندامیدواروں کوانٹرویوز کیلئے12اور13مئی کوبلایاگیاتھا،امیدواروں کے انٹرویوزکاشیڈول تبدیل کرکے18مئی کردیاگیا،لیسکوکے ریٹائرڈ، حاضرسروس افسروں نے لیسکوچیف کیلئے درخواستیں جمع کروارکھی ہیں۔وزیراعظم نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو لیسکو چیف کے تقرر کا حکم دے رکھا ہے،پرائیویٹ سیکٹر سے لیسکوچیف کی تقرری کیلئے بورڈآف ڈائریکٹرزکوبااختیارکیاگیا،گزشتہ 3سال کے دوران اضافی چارج کی بنیادپرچیف ایگزیکٹوآفیسرتعینات کئے گئے۔