لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق مغل پورہ میں عثمان سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,گلشن راوی میں ممتاز سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں شمشاد سے1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,گارڈن ٹاون میں ذوالفقار سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون, ہربنس پورہ میں بابر سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غالب مارکیٹ اور گرین ٹاون سے گاڑیاں جبکہ لوئرمال مزنگ اور ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔