قطر نے لبنان کی سیکیورٹی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھاتے ہوئے 62 ہزار ٹن سے زائد ایندھن کی ایک کھیپ لبنان روانہ کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، یہ ایندھن کی کھیپ لبنانی فوج کو فراہم کی گئی تاکہ لبنان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور ملک کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔یہ ترسیل لبنان کی طرابلس بندرگاہ پر پہنچائی گئی، جس سے نہ صرف لبنان کی توانائی کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ قطر کی طرف سے لبنان کی عوام کے لیے حمایت کا پیغام بھی جائے گا۔ قطر کی یہ امداد لبنان میں خوشحالی اور استحکام کی طرف ایک اور قدم ہے، جس میں قطر کی حکومت نے لبنان کی بحالی کے لیے اپنی مستقل حمایت کا عہد کیا ہے۔قطری نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ ایندھن کی ترسیل لبنان کی حمایت میں ایک اور علامت ہے اور قطر کا لبنان کے عوام کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔