امریکا کا نقصان، فضا میں فیول فراہم کرنے والا طیارہ گر کر تباہ

امریکا کا نقصان، فضا میں فیول فراہم کرنے والا طیارہ گر کر تباہ

عراق میں جاری امریکی فوجی کارروائی کے دوران امریکی فضائیہ کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جہاں ایک فوجی ٹینکر طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔

 امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق KC-135  اسٹریٹو ٹینکر طیارہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران حادثے کا شکار ہو کر مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو گیا۔سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ فرینڈلی ایئر اسپیس میں پیش آیا، جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔حکام کے مطابق اس واقعے میں دو طیارے شامل تھے، جن میں سے ایک طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو گیا جبکہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔