نقصان کی بڑی وجہ فضائی سفر میں رکاوٹ کے باعث سیاحوں کی آمد و رفت میں کمی کا ہونا ہے
لندن (آئی این پی ) ایران میں جاری جنگ کے باعث مشرقِ وسطی کے سفر اور سیاحت کے شعبے کو یومیہ کم از کم 600 ملین ڈالر( 448 ملین پائونڈ) کا نقصان ہو رہا ہے۔بی بی سی کے مطابق نقصان کا یہ تخمینہ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل نے لگایا ہے۔ادارے کے مطابق نقصان کی بڑی وجہ فضائی سفر میں شدید رکاوٹ کے باعث بین الاقوامی سیاحوں کی آمد و رفت میں کمی کا ہونا ہے