پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ میں توانائی بچت کے اقدامات کے تحت ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جاری اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک باقاعدہ عدالتی کارروائی ہوگی جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو عدالت بند رہے گی۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی منظوری سے نیا انتظامی حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ججز کے پیٹرول کے استعمال میں بھی 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسٹی ٹیوشن برانچ جمعہ اور ہفتہ کو محدود عملے کے ساتھ کھلی رہے گی