حکومت نے عوام کی جیب سے پیسہ نکال کر نجی سرمایہ دار وںکی جیب میں ڈال دیا:سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کی ذمہ داری 100فیصد وزیراعظم کی بنتی ہے، حکومت نے 15دن بعد قیمتوں میں ردوبدل کا اپنا بنایا ہوا نظام خود توڑ دیا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر اپنا بنایا ہوا نظام خود توڑ دیا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز وقت سے پہلے اضافہ کیا۔حکومت نے عوام کی جیب سے پیسانکال کر نجی سرمایہ دار کی جیب میں ڈال دیا، ابھی تو 15دن بھی پورے نہیں ہوئے تھے جس کے تحت قیمتیں نہیں بڑھنا تھیں۔فارمولے کے تحت پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے پہلے اوگرا کی سمری بنتی ہے پھر منظوری کیلئے وزیراعظم کے پاس جاتی ہے لیکن یہاں یہ فارمولہ بھی استعمال نہیں کیا گیا