خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم سرکاری مہمان

لاہور(کرائم رپورٹر) سمن آباد بس سٹاپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم  کوگرفتار کر لیاگیا ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خاتون دفتر جانے کے لیے بس کے انتظار میں کھڑی تھی،اوباش نوجوان نے نازیبا حرکات کرکے ہراساں کرنا شروع کر دیاخاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں شکایت کی،ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث تھا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،اورمزید قانونی کارروائی جاری ہے۔