جوڈیشل انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے فنڈدیئے جائیں:پشاور ہائیکورٹ

 چیف جسٹس کی ہدایت پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو  خط بھی ارسال   کردیاگیا 
پشاور(آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا ہے  جوڈیشل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام(اے ڈی پی ) کا کم از کم 10 فیصد بجٹ مختص کیا جائے، اس سلسلے میں چیف جسٹس کی ہدایت پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو باضابطہ خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا بشمول ضم اضلاع میں جوڈیشل انفراسٹرکچر کی شدید کمی ہے جس سے نہ صرف انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے بلکہ جاری منصوبے بھی سست روی کا شکار ہیں۔دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال پشاور ہائی کورٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اے ڈی پی میں نہایت کم بجٹ مختص کیا گیا جس کے باعث کئی منصوبے بروقت مکمل نہ ہو سکے حتی کہ 2013 میں شروع کیے گئے کئی منصوبے تاحال ادھورے ہیں جس کی بنیادی وجہ فنڈز کی بروقت عدم ادائیگی ہے۔