کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع سوراب میں نامعلوم مسلح افراد نے دو مسافر بسوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسافر بسیں پنجگور سے کوئٹہ کی جانب آ رہی تھیں کہ سوراب کے علاقے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ زخمی افراد کو ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔