ریسکیو اوکاڑہ کے میڈیا کو آرڈینیٹر ٹریفک حادثے میں زخمی

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) ریسکیو 1122 اوکاڑہ کے میڈیا کو آرڈینیٹر عدنان بشیر ٹریفک حادثے میں ٹانگ فریکچر ہونے سے زخمی ہو گئے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال فوری طور پر ہسپتال پہنچے اور خیریت دریافت کی۔ظفر اقبال نے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ کے ساتھ م ئوثر رابطہ کرتے ہوئے بروقت علاج اور آپریشن کے تمام انتظامات بھی یقینی بنائے۔