گیس کی مسلسل بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس کی مسلسل بندش کیخلاف شہریوں نے بھرپور احتجاج کیا ، مظاہرین گیس سلنڈر اورباہر سے خریدا ناشتہ اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے۔ گرین ٹائون ، ٹائون شپ اور دیگرمقامات پر شہریوں کی بڑی تعداد نے گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس نہ ہونے سے گھروں میں کھانا پکانا ناممکن ہو گیا ہے، گیس بند ہونے سے شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں،مظاہرین نے ایل پی جی کی اوور چارجنگ کیخلاف بھی شدید احتجاج کیا۔