جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہوجائےگا: چیئرمین پی ٹی آئی

جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہوجائےگا: چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور ملک عامر ڈوگر اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر پہنچے اور اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرائیں۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہو جائے گا اور دستاویزات کی تصدیق کل تک مکمل ہو جائے گی۔پی ٹی آئی چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ سپریم قومی اسمبلی کی ہدایات کے مطابق تمام تقاضے پورے کر کے اپ ڈیٹڈ لسٹ اسپیکر کو فراہم کی گئی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ سپیکر کی صوابدید ہے کہ وہ جب چاہیں اپوزیشن لیڈر کا نوٹی فکیشن جاری کر سکتے ہیں اور امید ہے کہ اب مزید تاخیر نہیں ہوگی۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، خان صاحب چیئرمین ہیں اور رہیں گے، اور ان کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا اپیکس کمیٹی تبدیل نہیں کر سکتی۔