چینی مہنگی، 50 کلو کی بوری 7250 روپے تک جا پہنچی

چینی مہنگی، 50 کلو کی بوری 7250 روپے تک جا پہنچی

ملک میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت فی کلو 145 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 50 کلو کی بوری کی قیمت 7150 روپے سے بڑھ کر 7250 روپے ہو گئی ہے، یعنی ہر بوری کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تاجروں کے مطابق چینی مہنگی ہونے کی بنیادی وجوہات دھند اور موسمی اثرات ہیں۔ قومی شاہراہوں پر دھند کی شدت کی وجہ سے چینی کی ترسیل جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے، جس سے مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے باوجود سرکاری سطح پر ہول سیل قیمت فی کلو 140 روپے مقرر ہے، جس کے باوجود مارکیٹ میں قیمتیں سرکاری ریٹ سے اوپر جا رہی ہیں، اور اس سے صارفین کی جیب پر مزید بوجھ پڑ رہا ہے۔