ایکواڈور، ساحل پر لٹکتے انسانی سر ملنے سے دہشت پھیل گئی

پانچ انسانی سر رسیوں کے ذریعے لکڑی کے کھمبوں سے لٹکے پائے گئے
 انتباہی پیغام بھی نصب ، جو ماہی گیروں سے بھتہ وصولی کے لیے لکھا گیا تھا
کوئٹو(آئی این پی )جنوبی مغربی ایکواڈور کیساحل پر کٹے ہوئے انسانی سر لٹکتے ملنے سے دہشت پھیل گئی۔ جہاں سمندر کنارے رسیوں سے لٹکے ہوئے پانچ انسانی سر برآمد ہوئے  ۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ایکواڈور کے جنوب مغربی صوبے منابی کے ساحلی قصبے پورٹو لوپیز میں ساحل سمندر پر پانچ انسانی سر رسیوں کے ذریعے لکڑی کے کھمبوں سے لٹکے ہوئے پائے گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز سامنے آیا، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ایکواڈور کے مقامی میڈیا کی جانب سے شائع کی گئی تصاویر میں خون آلود مناظر دکھائے گئے، جبکہ انسانی سروں کے قریب ایک انتباہی پیغام بھی نصب تھا، جو مبینہ طور پر ماہی گیروں سے بھتہ وصول کرنے والوں کے لیے لکھا گیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان جاری تنازع سے جڑا ہوا ہے