بھارت: عمارت سے پاکستانی 20 روپے کا نوٹ ملنے پر دہشت پھیل گئی

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی شہر پونے کے ایک پرسکون علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک رہائشی ہائوسنگ سوسائٹی میں پاکستانی 20 روپے کا کرنسی نوٹ برآمد ہوا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن دریافت بھوکم گائوں کی مانس لیک ہاسنگ سوسائٹی میں ہوئی، جو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے محض 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔