لاہور (یواین پی) لاہور ہائیکورٹ میں سابق سکھ خاتون سربجیت کور (نور بی بی) کی پاکستان سے بے دخلی کے معاملے پر درخواست دائر کرنے والے وکیل علی چنگیزی سندھو نے شیخوپورہ پولیس کی جانب سے جاری طلبی نوٹس کو چیلنج کر دیا۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، ڈی پی او شیخوپورہ اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق سربجیت کور کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے جس میں سربجیت کور سے تفتیش اور اسے انڈیا واپس بھجوانے کی استدعا کی گئی ہے