پورٹ قاسم کا یہ ترقیاتی منصوبہ 14 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہوگا :وفاقی وزیر
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کو عالمی صنعتی و لاجسٹک مرکز بنانے کے لیے حکومت کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، جس کے تحت یہ بندرگاہ پاکستان کی قومی معیشت کا ایک اہم گیٹ وے بنے گی۔ وزیرِ بحری امور کی زیر صدارت پورٹ قاسم پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پورٹ قاسم کے لیے کلائمیٹ ریزیلینٹ انڈسٹریل کمپلیکس کے طویل المدتی ترقیاتی منصوبے کا اعلان کیا گیا۔ وزیرِ بحری امور نے کہا کہ پورٹ قاسم کو عالمی صنعتی و لاجسٹک مرکز بنانے کے لیے حکومت کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، جس کے تحت یہ بندرگاہ پاکستان کی قومی معیشت کا ایک اہم گیٹ وے بنے گی۔جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پورٹ قاسم کا یہ ترقیاتی منصوبہ 14 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہوگا اور اسے تین مختلف زونز میں تقسیم کیا جائے گا