اندھڑ گینگ نے عثمان کے گھر فائرنگ کی ، زمان،سجن، مدنی اورگڈو مارے گئے، پولیس کارروائی میں 2 ڈاکو مارے گئے
لاہور( کرائم رپورٹر ) کچہ کے انڈھر گینگ کے ڈاکوئوں نے حملہ کرکے پولیس کے 4سہولت کار قتل کر دئیے کچھ عرصہ قبل بستی لاشاری خان پور کے رہائشی عثمان چانڈیہ نے پولیس کے سہولت کار کا کردار ادا کرتے ہوئے اندھڑ گینگ کے سربراہ جانو اندھڑ اور اس کے چار ساتھیوں کو قتل کر دیا تھا اور عثمان بھی مارا گیا ، خاندان سے بدلہ لینے کیلئے اندھڑگینگ کے ڈاکوؤں نے عثمان چانڈیہ کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، جس سے زمان،سجن، مدنی اورگڈو مارے گئے۔ اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اورحملہ آورڈاکوئوں کا گھیرائو کرلیا ، اطلاعات کے مطابق پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو بھی مارے گئے۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نینوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ڈی پی او رحیم یار خان کو قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔