لاہور(کرائم رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی سکولوں کوماحولیات کلب بنانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق سموگ اور ماحولیات تبدیلی کے اثرات کو دیکھتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے نجی سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں انوائرنمنٹ سوسائٹی بنائی جائے۔ اس حوالے سے لاہور ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر کے تمام اہم نجی سکولوں کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں فوری طور پر سوسائٹیز قائم کرکے ریکارڈ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔