گوجرانوالہ: ریسٹورنٹ سے ڈیڑھ من چکن کے پکوڑے ، 25کلو مچھلی چوری

 نامعلوم چور تالے توڑ کر فریزر سے چکن پلکوڑے اورمچھلی کے علاوہ رائتہ اورسلاد بھی لے گئے ، مقدمہ درج
گوجرانوالہ(آئی این پی)گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ اسحاق میں ریسٹورنٹ میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی۔چور ریسٹورنٹ سے ڈیڑھ من چکن کے پکوڑے اور 25 کلو مچھلی چوری کر کے لے گئے۔مقدمے کے متن کے مطابق نامعلوم چور تالے توڑ کر فریزر سے سامان نکال کر لے گئے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چور ریسٹورنٹ سے 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد بھی ساتھ لے کر گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ اروپ پولیس نے ریسٹورنٹ مالک کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔