24 گاڑیوں کے چالان، 3 بند، 98 ہزار روپے جرمانہ

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جس کے دوران 24 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 3 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا جبکہ 98 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ ریاض نے فیصل آباد روڈ کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال کی اور گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کا بھی جائزہ لیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 24 گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 3 گاڑیوں کو تحویل میں لے کر بند کر دیا گیا۔