پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن آج 13فروری  کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منائے جانے کا مقصد ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے پاکستان بھر کے تمام ریڈیو اسٹیشنز سے مختلف پروگرام نشر کیے جائیں گے