بسنت پاکستانی ثقافت کا حصہ ہے، بچے بڑے پرجوش تھے، دعا ہے ہمیشہ محفوظ طریقے سے منائی جائے
برطانوی وزیرِ اعظم میرے اچھے دوست ہیں، امید ہے وہ کئی برس تک اس عہدے پر رہیں گے: صادق خان
لندن (آئی این پی )میئر لندن صادق خان بھی لاہور بسنت کے دیوانے نکلے ۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ لوگوں نے پھر سے لاہور میں پتنگیں اڑائیں، بسنت پاکستانی ثقافت کا حصہ ہے۔دیکھا کہ بچے بڑے پرجوش تھے، دعا ہے کہ بسنت ہمیشہ محفوظ طریقے سے منائی جائے۔وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے بارے میں بات کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے کہا کہ اسٹارمر جس عہدے پر ہیں وہاں پریشر تو ہوتا ہے۔برطانوی وزیرِ اعظم میرے اچھے دوست ہیں اور امید ہے کہ وہ کئی برس تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔