لاہور(کرائم رپورٹر) طالبہ ، خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا گلبرگ میں واقع ہوٹل میں خاتون گینگ ریپ کا نشانہ بن گئی، پولیس نے2 مرکزی ملزموں کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزموں متاثرہ خاتون کے محلے دار ہیں 4 یا5 ماہ قبل بہانے سے متاثرہ خاتون کو ہوٹل لیے کر گئے، جہاں ملزموں نے ہوٹل کمرے میں خاتون کو نشہ آور دوا پلا کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موبائل سے فوٹیجز بناتے رہے۔ملزموں نے متاثرہ خاتون کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر کے 2 ساتھیوں کے ہمراہ گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔ایس پی ماڈل ٹاون کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیااور 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ شالیمار میں رکشہ ڈرائیور نے کم سن طالبہ کو مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالاطالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہوگیا ہے پولیس نے رکشہ ڈرائیورکو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق 15سالہ طالبہ چھوٹی بہن کے ہمراہ سکول گئی،چھٹی کے وقت ہمسایہ رکشہ لے کر سکول کے باہر پہنچ گیا،رکشہ ڈرائیور نے طالبہ کواسکے باپ کے حادثے کا بتا کر رکشہ میں بٹھایا،ملزم چھوٹی بہن کے سامنے طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہاپولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزم لاذر مسیح کو گرفتار کر لیا گیا، متاثرہ طالبہ کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ، زیادتی کے واقعات میں نو ٹالرنس پالیسی ہے۔ملزم کو کڑی سزا دلوائیں گے