مغوی لڑکے کے قتل کے تمام ملزم گرفتار

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)الہ آباد پولیس نے 13 سالہ مقتول حسن علی کے تمام ملزم گرفتار کر لئے۔ملزموں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ ورثا کی جانب سے تھانے میں درخواست دینے سے قبل ہی مغوی قتل ہوچکاتھا۔ ڈی ایس پی چونیاں محمدریاض نے ایس ایچ او شیخ اعجاز کیساتھ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا پولیس نے عادل رشید، محمد مبشرعرف مٹھوسمیت تمام ملزم گرفتار کر لئے جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ حسن علی کے گلے میں رسی کے پھندے اور منہ پر کپڑارکھ کرسانس بندکردیا ،لاش بوری میں بند کرکینہربردکردی تھی۔پولیس کے مطابق ظاہری رپورٹ کے مطابق مقتول سے زیادتی کے شواہد ابھی تک نہیں ملے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حقائق واضح ہو جائینگے۔