ڈاکو ئوں نے خالد اقبال اور دیگر سے 2 لاکھ نقدی،5موبائل فون،اسلحہ چھینا
قصور میں 2 ڈاکے،کاہنہ کے قریب وحید انور اڑھائی لاکھ نقدی سے محروم ہو گیا
کھڈیاں خاص،قصور،کاہنہ (خصوصی رپورٹ)کھڈیاں میں ڈاکو ئوں نے ایس ڈی او جنگلات اور عملے کو لوٹ لیا۔تفصیل کے مطابق ایس ڈی او جنگلات خالد اقبال، بلاک افسر علی محمد، حافظ محمد یعقوب اور فاریسٹ گارڈ محمد افضل چودھریوں والا کھوہ کھڈیاں کے قریب چیکنگ پر جارہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو ئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر 2لاکھ نقدی ،5 موبائل فون، اسلحہ لائسنس، شناختی کارڈ اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ادھر قصور کے علاقے میں ڈکیتی کی 2 وارداتیں ہو گئیں۔ بائی پاس چونیاں کے نزدیک راشد محمود سے 35ہزار نقدی اور موبائل فون،اڈا سرائے چھینہ میں محمدکامران کی پان سگریٹ کی دکان سے 18ہزار نقدی، موبائل فون اور 24ہزار مالیت کے سگریٹ لوٹ لئے گئے۔کاہنہ کا موٹر سائیکل سوار وحید انور ہلوکی انٹر چینج کے قریب جارہا تھا کہ 2ڈاکو ئوں نے اڑھائی لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔