غزہ میں امن کیلئے غیر مشروط جنگ بندی کی جائے:چین

اسرائیل کو انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا: چینی مندوب
    اقوام متحدہ(یواین پی)  اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا  یح قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا تاکہ غزہ بھر میں رسد کی موثر تقسیم اور انسانی ہمدردی کے اداروں اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر دو ریاستی حل کو ازسرنو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ  دو ریاستی حل کی بنیادوں کو نقصان پہنچانے والے یکطرفہ اقدامات کی مزاحمت کرنی چاہئے۔