طیارہ شکن میزائل سسٹم کو امریکی فضائیہ کے طیاروں کا مقابلہ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے
ماسکو (آئی این پی )روس نے دنیا کے دو جدید ترین جہازوں ایف 22 اور ایف 35 کا توڑ نکال لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی دفاعی کمپنی روسوبورون ایکسپورٹ نے ایک نئے طیارہ شکن میزائل سسٹم کا اعلان کیا ہے جس کا نام Buk-M3 Viking ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ نظام جدید خطرات سے دفاع کرنے کا صلاحیت رکھتا ہے، اسے جدید امریکی فضائیہ کے ایف 22 Raptor اور ایف 35 Lightning II سے مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔