تمام اداروں کو احتساب کی ضرورت ہے: گورنر پنجاب

ملک اندرونی اور بیرونی سازشوں میں مبتلا ہے، ہم سب کو ان کا مقابلہ کرنا ہے:سلیم حیدر
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے تمام اداروں کو اپنے اپنے احتساب کی ضرورت ہے۔سلیم حیدر نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل چارٹر کی ضرورت ہے جس کے تحت سیاستداں، ججز اور بیوروکریٹس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک اندرونی اور بیرونی سازشوں میں مبتلا ہے، ہم سب کو ان کا مقابلہ کرنا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ آئی ایم ایف اور طاقت ور ملکوں کے پاس مدد کے لیے جانا شرمندگی کا باعث ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیوروکریسی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑے، ہمارے ملک کی بیوروکریسی بہت مضبوط ہے۔