پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا سرکاری نام ’جناح-1‘ مقرر

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا سرکاری نام ’جناح-1‘ مقرر

سپارکو نے پاکستان کی پہلی قمری گاڑی کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔

 اس تاریخی موقع پر، ملک بھر سے موصول ہونے والی 4 ہزار سے زائد تجاویز میں سے انتخاب کیا گیا نام ’جناح-1‘ ہے۔ یہ نام 7 شرکاء نے تجویز کیا تھا، جن میں سے بہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم کو قرعہ اندازی کے ذریعے فاتح قرار دیا گیا۔سپارکو کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ’جناح-1‘ قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت ہے اور یہ پاکستان کے عزم، ترقی اور خلائی تحقیق کے نئے افق کی علامت ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا قمری روور 2029 میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند پر روانہ ہوگا، اور ’جناح-1‘ چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا، جس سے ملک کی خلائی صنعت میں نئی تاریخ رقم ہوگی۔