ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو علاقے سے نکلنے کی اجازت دی جائے گی، تاہم اسرائیلی فوج علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔
نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ "ہم شہریوں کو زبردستی نہیں نکال رہے، لیکن اگر وہ جانا چاہیں تو اجازت دی جائے گی۔" انہوں نے مزید وضاحت کی کہ شہریوں کو پہلے جنگی علاقوں سے محفوظ طریقے سے نکلنے کا موقع دیا جائے گا، اور اگر وہ چاہیں تو غزہ کی پٹی سے باہر بھی جا سکیں گے۔اسرائیل نے برسوں سے غزہ کی سرحدوں پر سخت کنٹرول رکھا ہوا ہے اور بہت سے افراد کو باہر جانے سے روکا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت سابق رہنماؤں کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو دوبارہ آباد کرنے کی تجاویز پر فلسطینیوں میں تشویش اور عالمی برادری میں مخالفت رہی ہے۔