نئی دہلی (آئی این پی )پاکستان کی جانب سے ہفتہ کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ۔جس نے بھارت کو خوف میں مبتلا کردیا جس کااثر ان کے میڈیا اور اینکرز کی گفتگو میں بھی جھلکنے لگا ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارتی نیوز چینلز پر پاکستان کی جوابی کارروائی کو دکھایا جارہا ہے، اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے بھارتی اینکر دوسرے اینکر سوال کررہا ہے کہ ہمیں بتایا جارہا تھا کہ پاکستان اس میزائل کو آخر میں استعمال کرے گا لیکن اب دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان تو شروع میں ہی اس میزائل کو استعمال کررہا ہے۔اس پر دوسرے اینکر کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پاکستان کے میزائل کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور وہ میزائل اس سے بھی زیادہ کارگر ہیں۔اینکر نے مزید کہا کہ اس میزائل کا مقصد بھارت کی ائیر ڈیفنس سسٹم کا سراغ لگانا بھی ہوسکتا ہے۔