آئی جی کے حکم پر2 ڈی ایس پیز کے تبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے دو ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈی ایس پی سجاد اکبر کو سیکورٹی لاہور ہائی کورٹ سے ایس ڈی پی او مریدکے ضلع شیخوپورہ ،ڈی ایس پی غلام مرتضی ڈوگر کو ایس ڈی پی او مریدکے سے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے