گنڈاپور صادق و امین نہیں رہے: مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست

 پشاور کی سیشن کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا، 12 جولائی کو جواب طلب   کرلیا
پشاور(آئی این پی )وزیراعلی خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔  وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی غرض سے دائر 22 اے کی درخواست پر پشاور کی سیشن کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ وزیر نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا، جو اس صوبے کے عوام کی امانت تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈ کے غیر متعلقہ استعمال سے امانت میں خیانت کی گئی ہے، جس کے باعث وزیر اعلی صادق و امین نہیں رہے۔