پی پی ایس سی کے امتحانات پر چیئرمین ودیگرکامتحانی مراکز کادورہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، چیف آفیسر، آڈٹ آفیسر، سب انجینئر کے تحریری امتحانات کے دوران چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالعزیز نے ممبران مرزا سہیل عامر اور خالد سلیم کے ہمراہ مختلف امتحانی سینٹرز کا سرپرائز وزٹ کیا اور انتظامات وشفافیت کا جائزہ لیا۔ امیدواروں سے فیڈ بیک بھی لیا۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیرِ انتظام مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے دو روزہ تحریری امتحانات لاہور سمیت پنجاب کی سات ڈویڑنز، فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں قائم امتحانی مراکز پر لئے گئے جن میں 34 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔