نامعلوم افراد کی فائرنگ دودھ فروش قتل

رحمت موٹرسائیکل پر جا رہا تھا، لاش ہسپتال منتقل، لین دین کے تنازع پر قتل کئے جانے کا شبہ 
لاہور(کرائم رپورٹر)شیرا کوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دودھ فروش کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق دودھ فروش رحمت نامی شخص موٹر سائیکل پرگزشتہ روز صبح 6 بجے دودھ دینے گلشن راوی کی طرف جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیااور حملہ آورموقع سے فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نیجائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے رحمت کو قتل کیا گیا،سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے دوسری جانب مقتول کی اہلیہ نے پولیس کوبتایا ہے کہ رحمت کا کسی شخص کے ساتھ 3 لاکھ روپے کا لین دین کا معاملہ چل رہا تھا۔