بی جے پی اور آر ایس ایس دہشت گردی کروا کر الزام مسلمانوں پر لگاتے ہیں: یشونت شندے

نئی دہلی ( آئی ین پی )بھارتی انتہا پسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ   کے سابق ترجمان یشونت شندے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی(  اور آ ایس ایس دہشت گردی کی کارروائیاں کروا کر اس کا الزام مسلمانوں پر لگاتے ہیں۔یشونت شندے کے مطابق 2006 کے مہاراشٹر بم دھماکوں میں وشوا ہندو پریشد کے ایک رکن سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے، لیکن مسلمانوں کو ملوث کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر تمام ملزمان کو بری کر دیا۔