پاکستان نے بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا کو ہلاک کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کا حصہ تھی۔تفصیلات کے مطابق راج کمار تھاپا بھارتی ریاستی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروپوں سے رابطے میں تھا اور کشمیری مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم میں ملوث تھا۔ ایک سرکاری عہدے پر ہونے کے باوجود وہ خفیہ طور پر دہشت گردوں کی مدد کرتا رہا اور راجوڑی و ملحقہ علاقوں میں کشمیری عوام کے لیے خوف کی علامت بن چکا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راج کمار نہ صرف عام شہریوں کو اغوا اور ہراساں کرنے میں ملوث تھا بلکہ بھارتی فوج کی حساس بریفنگز میں بھی شامل ہوتا رہا، جس سے اسے سرحدی علاقوں میں بھارتی دفاعی منصوبوں کی معلومات حاصل ہوتی رہیں۔
پاکستانی افواج نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر انتہائی پیشہ ورانہ اور ہدفی کارروائی کرتے ہوئے راج کمار کو راجوڑی میں نشانہ بنایا۔ اس کارروائی سے دہشت گردوں کے ایک بڑے نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا ہے۔یہ آپریشن بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر، منظم اور حکمت عملی پر مبنی ردعمل کا مظہر ہے۔ پاکستان نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ نہ صرف ہر جارحیت کا جواب دے سکتا ہے بلکہ دشمن کے خفیہ عزائم کو بھی ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔