خفیہ اداروں نے سیاستدانوں کو اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا

ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف جنرل (ر)اقبال کریم بھویان نے کہا ہے کہ خفیہ اداروں نے سیاست دانوں کو اٹھا کر خفیہ قید خانوں میں رکھا جہاں ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ڈھاکہ ٹریبینون کے مطابق فوج کے سابق سربراہ جنرل اقبال کریم بھویان نے یہ بیان انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل کے سامنے   دیا۔رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ 2007 اور 2009 کے درمیان ڈائریکٹریٹ جنرل آف آف فورسز کی جانب سے اٹھائے گئے لوگوں میں سیاست دان اور وزرا بھی شامل تھے