ایران سے منسلک ہیکر گروپ کا امریکا پر سائبر حملے روکنے کا اعلان کیا

ایران سے منسلک ہیکر گروپ کا امریکا پر سائبر حملے روکنے کا اعلان کیا

ایران سے منسلک ایک ہیکر گروپ نے امریکا کے خلاف سائبر حملے عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے، تاہم دیگر اہداف پر اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق “ہندالہ” نامی اس گروپ نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حالیہ جنگ بندی کے بعد اسے اعلیٰ قیادت کی جانب سے امریکا کے ساتھ براہِ راست سائبر محاذ آرائی روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گروپ اپنی تکنیکی صلاحیتوں کے ذریعے امریکا کے اہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے، تاہم فی الحال اس سمت میں کارروائیاں معطل کی جا رہی ہیں۔

ہیکر گروپ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف اس کی سائبر کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی اور ان کے مطابق “سائبر جنگ کسی بھی فوجی جنگ بندی کے ساتھ ختم نہیں ہوتی”۔سائبر سکیورٹی ماہرین کے مطابق اس طرح کے بیانات خطے میں جاری کشیدگی کے دوران ڈیجیٹل خطرات اور سائبر حملوں کے خدشات کو برقرار رکھتے ہیں، اور ریاستی و غیر ریاستی عناصر کی سائبر سرگرمیوں پر نظر رکھنا ضروری ہے۔